حیدرآباد۔26۔فروری(اعتماد نیوز)تلنگانہ بل کو مرکزی محکمہ قانون کی جانب
سے منظوری دے دی گئی۔اور اس بل کو مرکزی وزارت داژخلہ کے حوالہ کر دیا
گیا۔اور مرکزی وزارت داخلہ اس بل کو صدر جمہوریہ پرنب
مکھرجی کو روانہ
کریگی۔چنانچہ صدر جمہوریہ کی دستخط کے بعد گزٹ نوٹفکیشن کے اجرا کا امکان
ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت مرکزی حکومت تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو قطعیت دینے
سے متعلق غور و خوض کو جاری رکھی ہوئی ہے۔